حکومت کا گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ سفارشات طلب

300 کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ


ویب ڈیسک February 15, 2019
300 کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

حکومت نے گیس ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات طلب کرلی ہیں، 300 کیوبک میٹر ماہانہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آئندہ ہفتے گیس ٹیرف کے نئے سلیب سے متعلق کابینہ کی توانائی کمیٹی منظوری دے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گیس کے بلوں میں اضافے کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔