ڈیوائن براوو پی ایس ایل 4 میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پرعزم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کوشش کروں گا، ڈیوائن براوو


Abbas Raza February 15, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کوشش کروں گا، ڈیوائن براوو

سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو پی ایس ایل 4 میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پرعزم ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں شرکت کا موقع ملا ہے، پی ایس ایل کا شمار بہترین ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں ہوتا ہے، میزبان بھی بڑا خیال رکھنے والے ہیں، ان کے درمیان رہتے ہوئے گھر جیسا ماحول محسوس کرتا ہوں، پی ایس ایل میں سخت مقابلے کی فضا میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملتا ہے، اپنے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ ڈیوائن براوو ان چند غیر ملکی کرکٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے لیگ کی آخری مراحل میں پاکستان آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔