نوشاد نے بھارتی فلموں میں کلاسیکل موسیقی کو متعارف کرایا

1919میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے،1940میں پہلی فلم ’’پریم نگر‘‘ کامیوزک ترتیب دیا

1919میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے،1940میں پہلی فلم ’’پریم نگر‘‘ کامیوزک ترتیب دیا۔ فوٹو: فائل

میوزک ڈائریکٹر نوشاد کا نام بھارتی فلم انڈسٹری میں لیجنڈ کے طور پر لیا جاتا ہے۔

انھوں نے بولی ووڈ میں کلاسیکل موسیقی کو متعارف کرایا جس کی وجہ سے بہت سی فلمیں کامیاب ہوئیں ان کی وجہ شہرت بھی کلاسیکل میوزک ڈائریکٹر ہے۔ 1940میں انھوں نے فلم ''پریم نگر'' کی موسیقی ترتیب دی جو ان کی بولی ووڈ میں پہلی فلم تھی۔ 1944میں ان کی فلم'' رتن'' نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی،موسیقار نوشاد کو ان کی شاندار خدمات کی وجہ سے موسیقار اعظم کا خطاب دیا گیا، بولی ووڈ میں ان کی 35 سلور جوبلی12گولڈن جوبلی اور3ڈائمنڈ جوبلی کا ایک ایسا ریکارڈ ہے جسے کوئی بھی نہیں توڑ سکا،نوشاد کو1982میںدادا صاحب پالکے ایوارڈ دیا گیا1992میں پدما بھوشن ایوارڈ دیا گیا۔




نوشاد کا زیادہ تر تعلق پروڈیوسر ڈائریکٹر اے آر کاردار سے رہا، انھوں نے ان کے ساتھ سب سے زیادہ فلمیںکیںاے آر کاردار کے ساتھ ان کی فلم نئی دنیا 1942میں سپر ہٹ ہوئی اور پھر انھوں نے فلم'' شردھا''کا میوزک ترتیب دیا اس فلم میں انھوں نے گلوکارہ ثریا کے ساتھ گانے بھی گائے ان کا ایک گیت ''پھنچی جا'' بے حد مقبول ہوا1944میں فلم'' رتن'' نے نوشاد کی زندگی بدل دی اور انھیں بولی ووڈ کا بڑا موسیقار تسلیم کرلیا گیا، انھوں نے اس دور میں 25 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا جو اس وقت کسی بھی میوزیشن کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ تھا۔ 1960میں فلم'' مغل اعظم'' کا گیت اے محبت زندہ باد نے زبردست شہرت حاصل کی۔

نوشاد کے ساتھ نغمہ نگار شکیل بدایونی، مجروح سلطان پوری، ضیاء سرحدی، خمار بارہ بنکوی، ڈی این مدھو نے بہت سی فلموں میں گیت لکھے نوشاد کی زندگی اور ان کے کام کے حوالے سے آپ بیتی کی دو کتابیں شائع ہوئیںجس میں ان کی ایک کتاب '' داستان نوشاد'' بہت مشہور ہوئی۔ 25دسمبر1919کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے موسیقار اعظم نوشاد نے اپنی زندگی میں نوشاد اکیڈمی آف ہندوستان سنگیت کے نام سے ایک انسٹیٹیوٹ بنایا یہ کام انھوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں کیا، ان کی چھ بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں ان کے ایک بیٹا رحمان نوشاد نے دو فلمیں تیری پائل، مائی فرینڈ بنائیں جن کا میوزک نوشاد نے ترتیب دیا تھا5مئی2006میں وہ ممبئی میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
Load Next Story