فائر بریگیڈ اسٹیشن کے کواٹرز کی دیوار گرنے سے 2 بچے زخمی

دیوار انتہائی مخدوش ہو چکی تھی، مرمت کیلیے دی گئی درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی گئی.


Numainda Express July 29, 2013
حیدرآباد: سینٹرل فائر بریگیڈ اسٹیشن میں ملازمین کی بالائی سرکاری کوارٹرز کی گرنے والی دیوار اور اس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2بچے۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: حیدرآباد میں سینٹرل فائر بریگیڈ اسٹیشن میں ملازمین کی بالائی سرکاری کوارٹرز کی دیوار گرنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔

لطیف آباد نمبر 8 میں سینٹرل فائر بریگیڈ اسٹیشن کے احاطے میں قائم کوارٹرز کی بالائی منزل پر کوارٹرز میں جانے کیلیے بنائی جانے والی راہداری کی مخدوش دیوار، رات گئے نیچے زمین پر جا گری جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ منہدم ہونے والی دیوار کی زد میں آ کر 2 معصوم بچے عاشر اور لبوال بھی زخمی ہو گیے۔



سینٹرل فائر بریگیڈ اسٹیشن لطیف آباد میں 22کوارٹرز واقع ہیں جن میں سے 6کوارٹرز بالائی منزل پر تعمیر ہیں جن میں جانے کیلیے بنائی جانے والی راہداری کو محفوظ رکھنے کیلیے دیوار قائم تھی تاہم اب راہداری کا چجھہ بھی انتہائی مخدوش ہو چکا ہے۔



بلدیاتی ملازمین کے مطابق انھوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو سرکاری کوارٹرز کی مرمت کے لیے درخواست دی لیکن انھوں نے اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جس کی وجہ سے ابھی دیوار گری ہے اور اگر اب بھی توجہ نہ دی گئی تو چھجہ یا پھر بالائی کوارٹرز ہی گر جائیں گے اور بڑا جانی نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ سرکاری کوارٹرز کی دیوار گرنے اور2بچوں کے زخمی ہونے کے باوجود کوئی بڑا بلدیاتی آفیسر، موقع پر نہیں آیا جس کی وجہ سے بلدیاتی ملازمین میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں