بھٹ شاہ مسلح افراد نے فنکشنل لیگی رہنما کے 2 ملازم اغوا کرلیے

20 ہتھیار بندوں کا علی احمد نظامانی کی اوطاق پر حملہ،12 بھینسیں بھی لے گئے، بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری پریشان.

20 ہتھیار بندوں کا علی احمد نظامانی کی اوطاق پر حملہ،12 بھینسیں بھی لے گئے، بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری پریشان۔ فوٹو: فائل

شہر میں بدامنی عروج پر، ڈاکٹر شمشاد کمبوہ اور الھ اوبھایو کے بعد فنکشنل رہنما رئیس علی احمد نظامانی کے 2 ملازین اغوا۔

20مسلح افراد کا علی احمد نظامانی کی اوطاق پر حملہ، ملازمین پر تشدد کے بعد 12بھینسیں بھی ٹرکوں میں ڈال کر فرار ہوگئے، ہالا بھٹ شاہ پولیس کی روایتی سستی کے باعث علاقے میں قتل و غارت کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔




دوسری جانب کئی خفیہ مقامات پر ڈاکٹر شمشاد کمبوہ کی بازیابی کے لیے چھاپے بھی مارے گئے، لیکن 15 دن گزرنے کے باوجود ڈاکٹر شمشاد سمیت ضلع مٹیاری سے اغوا کیے گئے 3 افراد ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے، مٹیاری میں قتل و غارت، اغوا، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے عوام کا جینا عذاب کردیا ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی جرائم یں کمی کے بجائے اضافے پر مٹیاری کے شہریوں نے آئی جی سندھ اور سندھ کے چیف جسٹس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مٹیاری میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ایماندار آفیسر مقرر کیے جائیں۔
Load Next Story