دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے موبائل سمز پر سخت قوانین بنائے جائیں الطاف حسین

دہشت گردی وقتل وغارت کی روک تھام اورجرائم پرقابوپانے کیلیےمؤثر اقدامات کیے جائیں،الطاف حسین کی رحمن ملک سے فون پرگفتگو


Express Desk August 24, 2012
دہشت گردی وقتل وغارت کی روک تھام اورجرائم پرقابوپانے کیلیے جلدمؤثر اقدامات کیے جائیں،الطاف حسین کی رحمن ملک سے فون پرگفتگو۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے وفاقی حکومت اورتمام ارباب اختیار سے کہاہے کہ ملک بھرمیں دہشت گردی ،دھماکوں،اغوابرائے تاوان،بھتہ اوردیگرجرائم کی وارداتوں میں موبائل فون استعمال ہورہے ہیں لہٰذاملک میں دہشت گردی اورجرائم کی وارداتوں پرقابوپانے کیلیے موبائل فون اورسمز کے استعمال کے بارے میں سخت قوانین بنائے جائیں۔ انھوں نے یہ بات وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔

وزیرداخلہ رحمن ملک نے الطاف حسین کوبتایاکہ حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرعیدالفطرپرموبائل فون سروس معطل کردی تھی جس سے دہشت گردی کی روک تھام میں کافی مدد ملی ہے۔ وزیر داخلہ نے الطاف حسین کوبتایاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں زیادہ تر چوری کے فون اورپری پیڈسم زاستعمال ہورہی ہیں لہٰذااب حکومت دہشت گردی پرقابوپانے کیلیے موبائل فون اورسمز کی خریدو فروخت کے حوالے سے مختلف اقدامات کررہی ہے اورپری پیڈ فون کے استعمال پر پابندی پر بھی غور کررہی ہے۔

الطاف حسین نے دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی وقتل وغارت کی روک تھام اورجرائم پر قابوپانے کیلیے جلدمؤثر اقدامات کرے کیونکہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیزنہیں اور انسان کسی بھی مذہب، فقہ،مسلک یاکسی بھی عقیدے یانظریے کا ماننے والاہواس کی جان کے تحفظ کیلیے جوبھی قدم ہواٹھایاجاناچاہیے۔

الطاف حسین نے وزیرداخلہ رحمن ملک سے 13سالہ مسیحی لڑکی رمشا کی گرفتاری اوراس پر مقدمہ بنائے جانے پر افسوس کااظہار کیا اورکہاکہ اس طرح کے واقعات مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ، تشویش اوربے چینی پھیلارہے ہیں لہٰذاایسے واقعات کی روک تھام ہوناچاہیے۔ وزیرداخلہ رحمن ملک نے اس معاملے کے جلدازجلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

رحمن ملک نے ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیے الطاف حسین کی کوششوں کوسراہا۔ ممتازشیعہ علمائے کرام علامہ علی کرارنقوی، علامہ عباس کمیلی اورعلامہ اطہرمشہدی نے اہل تشیع کمیونٹی کے قتل عام کیخلاف جراتمندانہ اندازمیں آوازاٹھانے اورحقائق بیان کرنے پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کوفون کرکے تمام مظلوم عوام خصوصاًشیعہ کمیونٹی کی جانب سے ان کادلی شکریہ اداکیاہے اوراس جراتمندی پرانھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔