دلشان جنوبی افریقہ کے سامنے چٹان بن گئےچوتھا ون ڈے اور سیریز سری لنکا کے نام
سیریز میں بھی میزبان سائیڈ کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی، پال ڈومنی اور ہاشم آملا کی ففٹیز کسی کام نہ آئیں۔
KARACHI:
تلکارتنے دلشان جنوبی افریقی اٹیک کے سامنے چٹان بن گئے، انھوں نے ناقابل شکست سنچری جڑ کر سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹ سے فتح دلادی۔
سیریز میں بھی میزبان سائیڈ کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی، پال ڈومنی اور ہاشم آملا کی ففٹیز کسی کام نہ آئیں۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو ڈے اینڈ نائٹ میچ میں فتح کیلیے 239 رنز کا ہدف ملا جوکہ اس نے صرف دو وکٹ کے نقصان پر 44 ویں اوور میں حاصل کرلیا، اس کامیابی میں اوپنر تلکارتنے دلشان اور کمار سنگاکارا نے اہم کردار ادا کیا۔
دلشان اور سنگاکارا کے درمیان 184 رنز کی ریکارڈ شراکت ہوئی جوکہ کسی بھی وکٹ کیلیے سری لنکا کی جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے، سنگاکارا 91 رنز پر مورکل کی گیند پر کلینویلڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دلشان نے 17 ویں ون ڈے سنچری مکمل کرتے ہوئے ناقابل شکست 115 رنز بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 238 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پال ڈومنی نے 97 اور فٹ ہوکر دوبارہ میدان میں اترنے والے ہاشم آملا نے 77 رنز اسکور کیے،اجنتھا مینڈس نے 4 اورلسیتھ مالنگا نے 3 وکٹیںلیں۔