زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
بغیر اجازت میرا گانا چلانے پر پی ایس ایل جیسی مشہور کرکٹ لیگ نے مجھے صدمہ پہنچایا، زوہیب حسن
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار زوہیب حسن نے ان کا گیت بغیر اجازت گانے پر پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔
پاکستان سپرلیگ کے سیزن فور کی شاندار افتتاحی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف گلوکاروں کی جانب سے پرانے گانوں پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ ستر کی دہائی کے پاپ گلوکار بونی ایم نے سب سے پہلے محفل لوٹنے کی کوشش کی جس کے بعد دور حاضر کی گلوکارہ آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے 1981ء کے نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے گائے ہوئے ہر دل عزیز گیت 'ڈسکو دیوانے' کا ری مکس پیش کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=nCWaWMZW7dw
اپنے گائے ہوئے گیت کو ٹی وی اسکرینوں پر چلتا دیکھ کر لندن میں موجود نازیہ حسن کے بھائی اور ساتھی سنگر زوہیب حسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت گانا چلانے پر پی ایس ایل جیسی مشہور کرکٹ لیگ نے انہیں صدمہ پہنچایا۔
https://www.youtube.com/watch?v=mWzTZE-B1fM