پلوامہ حملہ پلاننگ کے تحت ہوا ٹائمنگ پر بھی کئی سوالات

کلبھوشن کیس،FATF اجلاس،سعودی ولی عہد کے دورے پر اوچھی کوشش سامنے آئی


خالد محمود February 16, 2019
کلبھوشن کیس،FATF اجلاس،سعودی ولی عہد کے دورے پر اوچھی کوشش سامنے آئی۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فوسز کے کانوائے پر خود کش حملہ پلاننگ تحت کیا گیا؟ یا اس کا مقصد کچھ اور ہے۔ حملے کی ٹائمنگ پر بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی محاذ پر کشیدگی ایسے موقع پر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کیس عالمی عدالت میں لگ چکا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس بھی ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ایسے موقع پر خطے میں بد امنی کی اوچھی کوشش سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کیلیے بھی بے بنیاد الزامات لگا دیے گئے ہیں ۔حملے کے چند لمحوں بعد ہی بغیر ثبوت و تحقیقات کے پاکستان پر الزامات نے بھارت کی چال پر شکوک پیدا کردیے ہیں۔

پلوامہ حملے کے کچھ منٹ بعد ہی بھارت کو ساری فوٹیج کس نے مہیا کی؟حملے کے فوراً بعد عادل ڈار کا نام منظر عام پر آنا بھی سوالات کو جنم دیتا ہے۔جیش محمد کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |