علیم خان نیب کو اربوں کے ذرائع نہ بتاسکے ریمانڈ میں توسیع

علیم خان نے دبئی اوربرطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں اورجن کمپنیوں سے خریدی گئی کی تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے


Monitoring Desk/Numainda Express February 16, 2019
علیم خان نے دبئی اوربرطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں اورجن کمپنیوں سے خریدی گئی کی تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نیب کو والدین اور امریکا برطانیہ سے بھجوائی جانے والی اربوں روپے کے ذرائع نہیں بتا سکے۔

نیب لاہور میں گرفتار تحریک انصاف کے سینئیر رہنما علیم خان کی تفتیشی رپورٹ ایکسپریس نے حاصل کر لی، نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق علیم خان نے بتایا کہ ان کے والد کو بیرون ملک سے 60 کروڑ اور 90 کروڑ روپے الگ الگ موصول ہوئے مگر علیم خان والدین کی طرف سے موصول ہونیوالی رقم کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔

نیب رپورٹ میں اس امر کا بھی انکشاف کیا گیا کہ سابق سینئر وزیر علیم خان کے اکاؤنٹس میں ساٹھ مختلف مشتبہ رقم کی منتقلی ہوئی جو ان کے والدین کی جانب سے منتقل کی گئی رقم سے الگ تھی۔

علیم خان نے دبئی اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں اور جن کمپنیوں سے خریدی گئی کی تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہے،احتساب عدالت نے علیم خان کو مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |