کھاتے داروں کی رقوم کا تحفظ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے عالمی رکنیت حاصل کر لی

ایگزیکٹوکونسل نے ڈپازٹ کارپوریشن آف پاکستان کوآئی اے ڈی آئی کے رکن کی حیثیت سے قبول کرنے کا فیصلہ کیاہے،اسٹیٹ بینک


Business Reporter February 16, 2019
ایگزیکٹوکونسل نے ڈپازٹ کارپوریشن آف پاکستان کوآئی اے ڈی آئی کے رکن کی حیثیت سے قبول کرنے کا فیصلہ کیاہے،اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

کھاتے داروں کی رقوم کے تحفظ کیلیے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے عالمی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

کھاتے داروں کی رقوم کے تحفظ کیلیے اسٹیٹ بینک کے تحت قائم کردہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ڈپازٹ انشوررز کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ڈپازٹ انشوررز (IADI) کے سیکریٹریٹ نے 11 فروری 2019ء کو اعلان کیا ہے کہ اس کی ایگزیکٹو کونسل نے ڈپازٹ کارپوریشن آف پاکستان کو آئی اے ڈی آئی کے رکن کی حیثیت سے قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔