مقبوضہ کشمیر کشتواڑ میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیخلاف مظاہرے

کشتواڑکےعلاقےبھٹ کوٹ میں ویلیج ڈیفنس کمیٹی کےارکان نےلڑکی کواغواکرنےکےبعداجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، 2ملزم گرفتار.


APP July 29, 2013
مسلح افراد نے سوپور کے علاقے اونتو حمام میں اسپیشل پولیس افسر کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، علی گیلانی کا طبی معائنہ کیا گیا. فوٹو: فائل

SWAT: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ویلیج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان کی طرف سے ایک کم عمر لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کیخلاف ضلع کشتواڑ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کشتواڑ کے علاقے بھٹ کوٹ میں 24اور 25جولائی کی درمیانی رات کو ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان نے ایک 15سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی بے حرمتی کانشانہ بنایا۔ واقعے کا علم ہونے پر علاقے کے لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے سنجیت کمار اور رنجیت سنگھ نامی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



دریں اثنا بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے لڑکی کی آبرویزی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر نامعلوم مسلح افراد نے سوپور قصبے میں ایک اسپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کو ہلاک کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے ایس پی او کو قصبہ کے علاقے اونتو حمام میں اس کے گھر کے نزدیک فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا سرینگر کے ایک نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں