سوشل میڈیا پر تو ہین آمیز مواد بوریوالا سے ایک شخص گرفتار

اظہر نے حکومت، فوج ، سابق چیف جسٹس کیخلاف تو ہین آ میز فقرے پوسٹ کیے،مقدمہ درج

فاطمہ جناح کیخلاف بھی غیر مہذب تحریر پوسٹ کی، ملزم گیلانی مارکیٹ کمیٹی میں ملازم ہے۔ فوٹو:فائل

سوشل میڈیا پر فوج اور حکومت کے خلاف پوسٹیں لگانے پر ایک شخص کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔


حکومتی احکامات پر جاری ایکشن کے سلسلہ میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے اظہر حسین سکنہ ایچ بلاک کو گرفتار کیا، مقدمہ میں تحریر کیا گیا کہ اظہر حسین نے حکومت ، فوج اور سابق چیف جسٹس کے خلاف تو ہین آمیز فقرے اور تحریر پوسٹ کی جبکہ محترمہ فاطمہ جناح کے خلاف بھی غیر مہذب تحریر پو سٹ کی۔

واضح رہے کہ ملزم گیلانی مارکیٹ کمیٹی بورے والا میں ملازم ہے۔
Load Next Story