نئی پاکستانی حکومت آتے ہی کشمیر میں مجاہدین سرگرم ہوگئے بھارت

وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر پر نئی پالیسی اختیارکرلی اور اپنے دفتر میں خفیہ سیل قائم کردیا.


July 29, 2013
پاکستان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر پھر اٹھائے گا، بھارتی ذرائع ابلاغ. فوٹو: فائل

بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر ایک خفیہ منصوبہ تشکیل دیا ہے جس پر عمل ہورہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اعلیٰ سفارتی و حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پھر اٹھائے گا اور اس نے بین الاقوامی برادری کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے باضابطہ طور پر شروعات بھی کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھانے سے گریز کریں گے تو پاکستان میں انھیں سیاسی مشکلات کا سامناکرنا پڑے گا۔



خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دفتر میں ایک سیل قائم کیا ہے جو کشمیر کے مسئلے پر نظر رکھنے کے علاوہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔ خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جس طرح پاکستان کی سابقہ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو پس پشت ڈالا تھا نئی وفاقی حکومت نے اس مسئلے کو ترجیحات میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خفیہ اداروں کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر نظر رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں