کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود ’’گلی بوائے‘‘ دیکھنے پہنچ گئیں

کترینہ زخمی ہونے کے باوجود عالیہ بھٹ کوسپورٹ کرنے فلم کی اسکریننگ پر پہنچیں


ویب ڈیسک February 16, 2019
کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود عالیہ بھٹ کوسپورٹ کرنے فلم کی اسکریننگ پر پہنچیں اور فلم دیکھی۔ فوٹوفائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود فلم ''گلی بوائے'' دیکھنے پہنچ گئیں اوراداکارہ کی چھڑی پکڑ کر چلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ روزحال ہی میں ریلیز ہوئی اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم ''گلی بوائے'' کی اسپیشل اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات علی عباس ظفر، انیل کپور، زائد خان، نہیا دھوپیا، انگد بیدی، آدیتی راؤ حیدری، زویا اختر وغیرہ نے شرکت کی۔ اس موقع پرعالیہ بھٹ کی بہترین دوست کترینہ کیف بھی زخمی ہونے کے باوجود اپنی دوست کی فلم دیکھنے پہنچیں۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویرعالیہ کی فلم ''گلی بوائے'' کو بڑا جھٹکا

سوشل میڈیا پراداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ چھڑی پکڑ کرچل رہی ہیں، تاہم زخمی ہونے کے باوجود وہ عالیہ بھٹ کوسپورٹ کرنے فلم کی اسکریننگ پر پہنچیں اورفلم دیکھی۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں فلم ''بھارت'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اورشاید فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی خود کو زخمی کروابیٹھی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bt6sAiHAm6F/"]

واضح رہے کہ فلم ''گلی بوائے'' باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے روز18 کروڑ70 لاکھ کا بزنس کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں