پلوامہ حملہ اداکار شان کی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی

’’ظلم رہے اورامن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو‘‘، اداکار شان کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک February 16, 2019
اداکار شان نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ فوٹوفائل

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار شان نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پلوامہ خودکش حملے کا الزام پاکستان پر لگانے پر پاکستانی موقف کی بھرپورانداز میں ترجمانی کی ہے۔

دوروز قبل کشمیر میں پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارت فوجی ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اور بھارتی سیاستدان اور بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے۔ تاہم پاکستان نے بھارتی الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ اداکار شان نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرخودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا

شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے ''ظلم رہے اورامن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو'' اداکار شان نے اس جملے کے ذریعے بھارتیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پلوامہ حملہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی جارحیت اور مظالم کا ردعمل ہے، اس میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ پاکستان منسوخ



اس کے علاوہ شان نے جاوید اختر کے دورہ کراچی کو منسوخ کرنے کے حوالے سے بھی ٹوئٹر پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا ''دراصل یہی وقت ہے آنے کا، اپنی دوستی دکھانے کا اور یہ دکھانے کا کہ آپ کو ہم پر کتنابھروسہ ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان اس میں کچھ نہیں کرسکتا، ہم ان تمام افراد کے لیے غمزدہ ہیں جنہوں نے 1947 سے 2019 تک اپنی جانیں گنوائیں اور ان انسانی جانوں کے نقصان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں