عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے خورشید شاہ

سلیکٹ ہو کرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، خورشید شاہ


ویب ڈیسک February 16, 2019
ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ہے، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی اورعمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔

کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، آج کی مہنگائی ملکی معاشیت کیلئے بہترنہیں ہے۔ شہبازشریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے ان کو رہائی ملی ہے، نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ہے، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے، ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ہم اسلئے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق) لیگ کا ریٹ بڑہ جائے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ہے، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں گے، بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں