مچھ میں کالی کھانسی کی وبا سے چار بچے جاں بحق

سرکاری اور نجی اسپتالوں میں درجنوں مریض زیر علاج ہیں


ویب ڈیسک February 16, 2019
کالی کھانسی کے مریضوں کی بڑی تعداد نجی اسپتالوں اور کلینکس سے علاج کروارہے ہیں فوٹو: فائل

KARACHI: مچھ میں کالی کھانسی کی وبا سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد زیرعلاج ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ اور گرد و نواح میں کالی کھانسی کی بیماری نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے جس کی زد میں درجنوں بچے آگئے ہیں۔

مچھ کے سرکاری اسپتال میں کالی کھانسی کی وبا کا شکار 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ متعدد بچے زیرعلاج ہیں، دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں ناکافی سہولیات کی بدولت کالی کھانسی کے مریضوں کی بڑی تعداد نے نجی اسپتالوں اور کلینکس سے رجوع کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں