ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں 2 بچے جاں بحق

بچوں کے انتقال کا تعلق ہڑتال سے نہیں، سربراہ قومی ادارہ برائے اطفال سربراہ


ویب ڈیسک February 16, 2019
اسپتال کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے،سربراہ این آئی سی ایچ فوٹو: فائل

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں مبینہ طور پر طبی امداد نہ ملنے پر 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سندھ کے دیگر سرکاری اسپتالوں کی طرح کراچی کے قومی ادارہ صحت برائے اطفال (این آئی سی ایچ) میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور احتجاج جاری ہے، جس کی وجہ سے مبینہ طور پر لائے جانے والے 2 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ بچوں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کے سامنے سڑک بند کردی تاہم پولیس کی مداخلت پر اسے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب قومی ادارہ برائے اطفال کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا نے کہا ہے کہ اسپتال کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، معمول کے مطابق روزانہ ہزاروں کی تعداد میں بچے لائے جاتے ہیں، بچوں کے انتقال کاتعلق ہڑتال سے نہیں، جاں بحق ہونے والے بچے شدید بیمار تھے، ایک جوائنڈس جب کہ دوسرا ذہنی معذوری میں مبتلا تھا، گورنرہاؤس سے کال آئی، انہیں صورتِ حال سے آگاہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں