ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق کتاب غیرمجاز تحریر ہےامریکی فوجی حکام

کتاب میں منکشف کیے گئے سرکاری رازوں پر بھی تحفظات ہیں، ترجمان امریکی فوج


Online August 24, 2012
کتاب میں منکشف کیے گئے سرکاری رازوں پر بھی تحفظات ہیں، ترجمان امریکی فوج. فائل فوٹو

FORT LAUDERDALE, FLORIDA: امریکی فوجی حکام اور وائٹ ہائوس کے عہدیداروں نے ایبٹ آباد آپریشن پر لکھی گئی کتاب کو غیرمجاز تحریرقراردیا ہے برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے قتل کی کارروائی پرلکھی گئی کتاب 11ستمبر کو شائع ہونا تھی لیکن اس سے متعدد سرکاری رازوں کو شائع کرنے سے متعلق کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جاج لٹل نے کتاب کے مندرجات سے لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے نہ ہی میں نے کتاب پڑھی ہے اور نہ ہی پینٹاگون نے اس کتاب کی تحریروں کاجائزہ لیا ہے، سی آئی اے عموماًحاضر سروس یا ریٹائرڈعہدیداروںکی کتابوں کامعمول کے مطابق جائزہ لیتی رہی ہے تاکہ قومی سلامتی کے خلاف کوئی موادشائع نہ ہوسکے دریں اثنا امریکی فوج کے ترجمان جیمز گروپگوری نے کہاہے کہ مصنف اب سرگرم ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہا اورکتاب میں منکشف کیے گئے سرکاری رازوں پر بھی تحفظات ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |