بھارت دہشت گردوں کو اپنے ملک کے اندر تلاش کرے آصف زرداری

بھارتی حکومت اپنے ملک کے اندرونی خلفشار پر پردہ ڈالنے اور خامیاں چھپانے کی کوشش نہ کرے، سابق صدر


ویب ڈیسک February 16, 2019
بھارتی اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے (فوٹو: فائل)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کو اپنے ملک کے اندر تلاش کرے اور پڑوسیوں پر الزام عائد نہ کرے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پلوامہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے اندر دہشت گرد تلاش کرے اور پڑوسیوں پر الزام عائد نہ کرے، مقبوضہ کشمیر کے سابق حکمران عمرعبداللہ کا بیانیہ بھی یہی ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو بھارت میں دہشت گردی کی وجہ سے ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے لیکن بھارتی حکومت اپنے ملک کے اندرونی خلفشار پر پردہ ڈالنے اور اپنی خامیاں چھپانے کی کوشش نہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |