کلبھوشن کیس کی کل سے عالمی عدالت میں سماعت پاکستان نے قانونی تیاری کر لی

کیس میں 18فروری کو بھارت دلائل کا آغاز کریگا جبکہ 19فروری کو پاکستان دلائل دیگا۔


خالد محمود February 17, 2019
کیس میں 18فروری کو بھارت دلائل کا آغاز کریگا جبکہ 19فروری کو پاکستان دلائل دیگا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: عالمی عدالت برائے انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پیر سے شروع ہوگا تاہم پاکستان نے مقدمہ کو موثر انداز میں لڑنے کیلیے قانونی تیاری کر لی۔

اٹارنی جنرل کی قیادت میں سات رکنی پاکستانی وفد دی ہیگ پہنچ گیا۔ سفارتی محاذ پر ایک اہم کیس میں دونوں ممالک آمنے سامنے ہونگے،کیس میں 18فروری کو بھارت دلائل کا آغاز کریگا جبکہ 19فروری کو پاکستان دلائل دیگا، 20 فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے اور 21 فروری کو پاکستان بھارتی وکلاء کے دلائل پر جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے قانونی جنگ کی بجائے عدالت میں لابنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں