ڈیفنس میں سجے پیٹ شو میں جانوروں کے نرالے انداز
سانپ، اژدھا اور شیر جیسے خطرناک جانوروں میں بھی شرکا کی دلچسپی، پہلی بار اتنے سارے پالتو جانور دیکھے، بچے
کراچی میں سالانہ پیٹ شو کا رنگارنگ میلہ سجا، میلے میں پالتوں جانوروں کی مختلف اقسام کو نمائش کیلیے پیش کیا گیا،جہاں جانوروں کی نٹ کھٹ اداوں نے شرکا کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
ڈیفنس میں پالتو جانوروں کا سالانہ شو کا انعقاد کیا گیا پیٹ شو میں انسانوں سے جانوروں اور پرندوں کی محبت کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا تمام جانور اپنے مالک کے ساتھ ساتھ دیگر شرکا سے بھی اٹکھیلیاں کرتے نظر آئے جانوروں کے نرالے انداز، دلفریب ادائیں سب کو بھائیں اور شہریوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
سانپ،اژدھا اور شیر جیسے خطرناک جانوروں میں بھی شرکا دلچسپی لیتے نظر آئے، شو میں آسٹریلین شیفرڈ، جرمن شیفرڈ،چو چو، لاہاسا ایپ سو اور پیپیلن سمیت سیکڑوں پالتو کتے اور امریکن کیٹ، پرشین کیٹ، گرے ٹیبی کیٹ سمیت کئی اقسام کی بلیوں سے لے، خرگوش، ہنس، شتر مرغ، اعلی نسل کے طوطے، سانپ، اژدھا، کچھووں سمیت سیکڑوں جانوروں اور پرندوں نے اپنے مالکان کے ساتھ شو میں شرکت کی۔
شرکا کا کہنا تھا کہ جانوروں سے محبت کو اجاگر کرنے کیلیے اس طرح کے پیٹ شو کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، وہ لوگ جن کے پاس اعلیٰ نسل کے جانور موجود نہیں ہیں وہ یہاں آکر جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوا سکتے ہیں۔
محمد آہان نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت شوق تھا کہ ایسے پیٹ شو میں شرکت کروں میں نے پہلی دفعہ ایک ہی جگہ پر بہت سارے جانور دیکھے ہیں میں نے جرمن شیفرڈ کے ساتھ تصاویر بنائیں پالتو جانور انسانوں سے مانوس ہوتے ہیں لہذا کوئی بھی انہیں پیار کرسکتا ہے۔
پرشین کیٹ کی مالکن نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پالتو جانوروں کا بچوں سے زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے، انکی صفائی، کھانا اور کھیلنے کا بھی مخصوص وقت ہوتا ہے، میری بلی ہمہ وقت میرے ساتھ موجود ہوتی ہے میں کہی بھی جاوں اسے لازمی ساتھ لیکر جاتی ہوں۔
اس موقع پر بلیوں، کتوں اور پرندوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ والک کی اور مقابلہِ حسن کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی بلیوں، کتوں اور شیر نے بھی حصہ لیا ایک روزہ اس پیٹ شو میں سیکڑوں پالتو جانوروں نے آنے والے ہزاروں افراد کو محظوظ کیا جن میں بچوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔