اسکول زائد فیس جمع نہ کرانے پر بچوں کو دھمکا رہے ہیں والدین

طالب علم ذہنی اذیت کا شکار ہیں، زائد فیس لینے والے اسکول مالکان کوگرفتار کیا جائے، ایسپا


Staff Reporter February 17, 2019
غیرقانونی فیس چالان ابھی بھی جاری کیے جا رہے ہیں، آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

آل سندھ پیرنٹس ایسوسی ایشن (ایسپا) نے پریس کلب کے باہر فیس کے معاملے اور اسکولوں کے عدالتی احکامات نہ ماننے کے خلاف احتجاج کیا اور ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔

والدین کا کہنا ہے کہ والدین شہر میں بے شمار اسکولز کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے اوران احکام کی دھجیاں اڑادینے کے خلاف یک زبان ہیں اور ذمے داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے احکام پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد کرایا جائے۔

سپریم کورٹ نے انتہائی واضح الفاظ میں والدین کے حق میں ایک عبوری حکم جاری کیا ہے جس میں ان تمام اسکولز کو جو 5 ہزار سے زائد فیس وصول کرتے ہیں، فیس میں 20 فیصد کمی اور 2018 میں گرمیوں کی چھٹی کی نصف فیس والدین کو واپس کرنیکا حکم دیاہے اس فیصلہ پرعملدرآمد کیلیے اگرچہ کہ حکومتی ادارے بھی حرکت میں آچکے ہیں اورابتدائی اقدامات بھی کیے جاچکے ہیں، لیکن عملی طور پر نتیجہ نداردہے ان اقدامات کے نتیجے میں اب تک کئی اسکولز کی رجسٹریشن معطل کی جا چکی ہے اس کے باوجود اسکول والے والدین کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج رہے ہیں کہ اس غیر قانونی فیس کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بچوں کو اسکول سے نکال دیا جائے گا اور بچوں کو انتہائی شرمناک انداز میں ہراساں کررہے ہیں۔

ایسپا اورملک کے والدین اسکولز کے ایسے اقدمات کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور ارباب اختیار سے اپیل کرتی ہے کہ اس معاملہ پر فوری نوٹس لے کر کاروائی کی جائے والدین نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکولز کی معطلی کے بعد اگر کاروائی کے دوسرے مرحلے کی ضرورت پڑے تو اسکولز کی رجسٹریشن ختم کرنے کے بجائے قانون میں موجود اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اسکولز کے مالکان کو جیل کی راہ دکھائے جائے دوسرااہم ترین مسئلہ ہی ہے کہ اسکولز کے خلاف کاروائی کااصل سبب وہ غیرقانونی فیس چالانز ہیں جواسکولز ابھی بھی والدین کو نہ صرف جاری کررہے ہیں بلکہ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بچوں کاداخلہ منسوخ ہونیکی دھمکی بھی دے رہے ہیں جو سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایسپااو ملک بھر کے تمام والدین ایسے ہر اقدام کی بھرپور مذمت کرتیہیں اور ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد کروایاجائے لاہور کے والٹن روڈ بیکن ہاؤس کی برانچ سے ڈاکٹر ماہم کے دوبچوں کو اسکول سے بے دخل کرنے کی ایسپا بالخصوص بھرپور مذمت کرتی ہے اورلاہور کے تمام والدین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں