نئے بلدیاتی نظام میں عوامی مسائل کا حل تلاش کیا جائے وزیراعظم

لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر مسائل کے حل کیلیے اقدامات کیے جائیں،اپوزیشن کی مثبت تجاویزکواہمیت دیں ، پنجاب حکومت کوہدایت

شہبازشریف اور دیگرلیگی رہنمائوں کی وزیراعظم سے ملاقات،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ شہبازشریف سمیت دیگرمسلم لیگی رہنمائوں نے گزشتہ روزجاتی عمرہ رائیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں30جولائی کوہونے والے صدارتی انتخاب کیلیے پارٹی کی تیاریوں اورلائحہ عمل اورپنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بلدیاتی بل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ شہبازشریف،رانا ثنااللہ،حمزہ شہباز اورملک پرویزسے ملاقات میں نوازشریف نے ہدایت کی کہ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل کاحل تلاش کیاجائے اورمسائل گھرکی دہلیزپرحل کرنے کیلیے اقدامات تجویز کیے جائیں۔




انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی اورایوان میں اپوزیشن کی طرف سے سامنے آنے والی مثبت اوربہترین تجاویزکوبھی اہمیت دی جائے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانیوالے بلدیاتی بل 2013 پر خصوصی کمیٹی کے علاوہ ایوان میں بھی بحث کرائی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story