بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز قلات سے 60 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا

زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر2.9ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز فوٹو: فائل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر بوسیدہ املاک کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی جب کہ اس کا مرکز قلات سے 60 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
Load Next Story