عشرت جہاں کیس بھارتی سی بی آئی کی ٹیم جلد مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گی

عشرت جہاں اور دیگر 3 افراد کو حراست میں لینے کے بعدقتل کیا گیا .


July 29, 2013
عشرت جہاں اور دیگر 3 افراد کو حراست میں لینے کے بعدقتل کیا گیا . فوٹو: فائل

گجرات پولیس کے ہاتھوں عشرت جہاں اوردیگر 3 افرادکوایک جھڑپ میں ہلاک کرنے کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کی ٹیم تحقیقات کیلیے جلد مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گی۔

مرکزی تفتیشی بیورو کا کہناہے کہ عشرت جہاں اور دیگر 3 افراد کو حراست میں لینے کے بعدقتل کیا گیااور اس کیلیے پولیس نے جھڑپ کا ڈرامہ رچایا۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں عشرت جہاں کے ہمراہ امجدعلی رانا،ذیشان جوہر اور پرنیش پلئے عرف جاویدغلام شیخ نامی3نوجوان مارے گئے تھے،ان میں سے امجد اور ذیشان کی شہریت اورشناخت کے بارے میں مزیدتفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں