پاسپورٹ اسکینڈلبرطانیہ کامرکزی ملزم تک رسائی دینے سے انکار
قوانین کے مطابق برطانوی شہری سے غیرملکی تفتیش کارپوچھ گچھ نہیںکرسکتا،برطانوی حکام
KARACHI:
برطانوی حکومت نے پاسپورٹ اسکینڈل کے مرکزی کردارمحمدعلی اسدتک پاکستان کے تحقیقاتی اداروںکورسائی دینے سے انکارکرتے ہوئے برطانوی شہری سے پوچھ گچھ کیلیے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کرنے کامشورہ دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبارمیں آنے والے پاکستانی پاسپورٹ اسکینڈل کے مرکزی کردارمحمدعلی اسد سے تفتیش کیلیے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کے2اعلیٰ افسران کوبرطانیہ بھیجاگیاتھا جہاں برطانوی حکومت نے ایف آئی اے حکام کومحمد علی اسدسے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت نہیں دی، برطانوی حکام نے موقف اختیارکیاکہ محمد علی اسدبرطانوی شہری ہے اور برطانوی قوانین کے مطابق کسی بھی شہری سے غیرملکی تفتیش کارپوچھ گچھ نہیںکرسکتے،اس سلسلے میں برطانوی حکومت نے پاکستانی حکام کومشورہ دیاکہ وہ محمدعلی اسدسے پوچھ گچھ کیلیے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کریں جس کے بعد برطانوی تفتیش کار ان سے پوچھ گچھ کرسکیں گے اوراس کے نتائج سے پاکستانی حکام کوآگاہ کردیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی تفتیشی اداروں نے اس سلسلے میں برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ کوپاسپورٹ اسکینڈل میں اب تک ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیااوراس معاملے میں محمدعلی اسد کے کردارسے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی،برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی حکام کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔