سلمان خان کا اپنی والدہ کو مہنگی گاڑی کا تحفہ

سلمان خان کی والدہ اپنے بیٹے کی جانب سےدیاگیا اتنا مہنگا تحفہ دیکھ کر حیران رہ گئیں

سلمان خان نےاپنی ماں کو مہنگی ترین ایس یو وی تحفے میں دی ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی والدہ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دی ہے۔

سلمان خان اپنی والدہ کے بہت لاڈلے ہیں اور اپنی ماں سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی والدہ کو روزمرہ مارکیٹ آنے جانے کے لیے ایک کار کی ضرورت تھی اور وہ اپنی ضرورت کے لیے ایک چھوٹی اور سادہ سی کار خریدنے کی خواہشمند تھیں لیکن جب سلمان خان کو پتہ چلا کہ ان کی ماں کو کار کی ضرورت ہے تو انہوں نے مہنگی ترین کار خرید کر اپنی ماں کو تحفے میں دے دی۔




سلمان خان نے اپنی والدہ کو سفید رنگ کی چمچماتی ہوئی مہنگی ترین گاڑی ایس یو وی رینج روور تحفے میں دی ہے۔ جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔



سلمان کی والدہ اس بات سے انجان تھیں کہ ان کے بیٹے نے ان کے لیے اتنی خوبصورت کار خریدی ہے جب انہوں نے اتنی مہنگی کار پارکنگ لاٹ میں دیکھی تو حیران رہ گئیں۔ تاہم یہ کار سلمیٰ خان کے لیے بہت فینسی اور بڑی ہے لہٰذا انہوں نے اسے روزانہ استعمال کرنے کی منصوبہ بندی ترک کردی ہے اب وہ اس کار کو خاص مواقع پر ہی استعمال کریں گی۔

Load Next Story