اکبر بگٹی قتل کیس صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پرعدالت کا اظہار برہمی

3 جون سے اب تک حکومت کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کرسکی، عدالت


ویب ڈیسک July 29, 2013
3 جون سے اب تک حکومت کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کرسکی، عدالت فوٹو: فائل

بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست میں دلچسپی نہ لینے پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کیس پر سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ الیاس صدیقی نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مقدمے کی تیاری اور مزید ٹھوس وجوہات پیش کرنے کے لئے مزید وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 3 جون سے اب تک حکومت کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کرسکی، صوبائی حکومت کیس میں دلچسپی نہیں لے رہی، عدالت میں جو درخواست دی گئی ہے اس پر چیف سیکریٹری نے دستخط بھی نہیں کئے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو جواب داخل کرانے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کسی کی سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں