ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ نے پاکستان کو ٹی 20 رینکنگ میں دوسری پوزیشن دلادی

ٹی 20 رینکنگ میں سری لنکا پہلے، بھارت تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے،انگلینڈ پانچویں جبکہ جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہیں۔


ویب ڈیسک July 29, 2013
کالی آندھی کے خلاف فتح کے باعث پاکستان کی ٹی 20 فارمیٹ میں رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ فوٹو : ڈبلیو آئی سی بی

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے باعث پاکستان آئی سی سی ورلڈ رینکنگ میں چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی فہرست کے مطابق مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ میں سری لنکا سب سے آگے ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح پاکستان کو چوتھے نمبر سے دوسرے نمبر پر لے آئی ہے۔ تیسرے نمبر پر بھارت جبکہ چوتھے نمبرپر ویسٹ انڈیز ہے۔

فہرست کے مطابق ٹی 20 فارمیٹ میں انگلینڈ کا نمبر پانچواں جبکہ جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں، اس کے علاوہ آئر لینڈ نویں نمبر پر اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |