اسلام آباد پشاورمانسہرہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش میں 169 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کے پہاڑی سلسلے میں 169 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ محکمہ موسمیات . فوٹو فائل

ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ، مظفر آباد، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،بٹ خیلہ، چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 169 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story