اٹلی میں بس کھائی میں گرنے سے 38 افراد ہلاک 11 زخمی

بس ڈرائیور سمیت 38 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 11خوش قسمت زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو : اے ایف پی

لاہور:
اٹلی میں بس کھائی میں گرنے سے 38 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں سوار افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ملک کے جنوب میں واقع شہر نیپلز سے واپس دارالحکومت روم آرہے تھے کہ مونٹ فورٹ اِرپینو نامی شہر کے قریب بس کئی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد پل کے حفاظتی جنگلے کو توڑتی ہوئی کھائی میں جاگری۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کھائی سے بس ڈرائیور سمیت 38 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے 11 سے زائد خوش قسمت زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
Load Next Story