عراق کے مختلف شہروں میں کاربم دھماکے 48 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

بغداد میں 11 جبکہ کوت ، سماوہ اور بصرہ میں دو دو کار بم دھماکے کئے گئے، عراقی حکام


ویب ڈیسک July 29, 2013
عراق میں رواں برس 2003 میں امریکی فوج کے داخلے کے بعد انتہائی خونریز ثابت ہوا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

عراق کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے کار بم دھماکوں سے کم از کم 48 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد کے 9 مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 11 بم دھماکے کئے گئے جبکہ ایک دھماکا دارالحکومت کے مضافاتی علاقے محمودیہ میں کیا گیا، اس کے علاوہ کوت ، سماوہ اور بصرہ میں بھی دو دو دھماکے کئے گئے، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تمام کاروائیوں میں بارودی مواد کو گاڑیوں میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق میں رواں برس 2003 میں امریکی فوج کے داخلے کے بعد انتہائی خونریز ثابت ہوا ہے، صرف جولائی کے مہینے میں ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں اب تک 780 افراد ہلاک جبکہ 4ہزار 800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں