الیکشن کمیشن کا صدارتی انتخاب کا نتیجہ اُسی دن جاری کرنے کا فیصلہ

شام 3 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے،الیکشن کیمیشن کی چاروں ہائیکورٹ کے رجسٹرارکوہدایت

شام 3 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے،الیکشن کیمیشن کی چاروں ہائیکورٹ کے رجسٹرارکوہدایت فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا نتیجہ ووٹوں کی گنتی کے بعد اسی دن جاری کردیا جائے گا۔


الیکشن کمیشن نے چاروں ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو صدارتی انتخاب کے حوالے سے خط لکھا ہے جس میں کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ شام 3 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے اور نتیجے کی کاپی الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتراسلام آباد میں فیکس کردی جائے تاکہ صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ کل ہی جاری کیا جاسکے۔



قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں تعینات پریذائڈنگ افسران اگر چہ ووٹوں کی گنتی موقع پر ہی کرکے غیر حتمی نتیجے کا اعلان کردیں گے تاہم کامیاب ہونے والے صدر کو کل کتنے ووٹ ملے اس کا حتمی اعلان فارمولے کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن ہی کرے گا،

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل صدارتی انتخاب کا نتیجہ پولنگ کے ایک دن بعد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story