کراچی جسٹس مقبول باقر حملہ دو ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیئے گئے

کیس کے جلد از جلد فیصلے کے لئے چالان 9 اگست تک پیش کیا جائے، عدالتی حکم


ویب ڈیسک July 29, 2013
سندھ ہائی کورٹ کے سینئیر جج جسٹس مقبول باقر پر حملے میں کئی افراد جاں بھق اور زخمی ہوئے تھے۔ فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جستس مقبول باقر حملہ کیس کے 2 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر حملے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان ابو بکر عرف معصوم باللہ اور محمد معاویہ کو سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے جلد از جلد فیصلے کے لئے چالان پیش کیا جائے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 9 اگست تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

واضح رہے کہ جستس مقبول باقر پر گزشتہ ماہ بم حملہ کیا گیاتھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی، پولیس نے گزشتہ دنوں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ایک ملزم دوران حراست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں