مستقبل میں پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کی غلطی کااحساس ہوگا وزیراعظم

صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ پیپلز پارٹی کا آئینی حق ہے لیکن اسے کسی بھی طرح مناسب اقدام قرار نہیں دیا جاسکتا، وزیراعظم


ویب ڈیسک July 29, 2013
ممنون حسین نے جمہوریت کی بحالی میں مثالی کردارادا کیاہے، وزیر اعظم ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اگر صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرتی تو اچھا ہوتا لیکن اب مستقبل می انہیں اپنی لطی کا احساس ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صدارتی انتخاب میں تمام مسلم لیگی ارکان کی شرکت یقینی بنانے کےلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ ان کا آئینی حق ہے لیکن اسے کسی بھی طور پر مناسب اقدام قرار نہیں دیا جاسکتا، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہیں اپنے اس غلط فیصلے کا احساس ہوگا، لیکن تحریک انصاف نے مناسب راہ اختیار کرکے جمہوریت کے فروغ میں اپنا کردار واضح کردیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ملک کے آئندہ صدر کے لئے ممنون حسین کو نامزد کیا کیونکہ ان کا تعلق چھوٹے صوبے سے ہے جبکہ پارٹی کے لئے انہوں نے انتہائی گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، 12 اکتوبر 1999 کے بعد انہوں نے جمہوریت کی بحالی میں مثالی کردارادا کیاہے اور وہ سمجھتے ہیں بحیثیت صدران کا انتخاب ملک کے لئے اچھا فیصلہ ثابت ہوگا۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے ممنون حسین کی نامزدگی کی توثیق بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |