سیالکوٹ پولیس کا کارنامہ شہری کے خلاف ایک ہی جرم میں 5 مقدمات درج کرلیے

لاہور ہائی کورٹ نے ڈی پی او سیالکوٹ سے جواب طلب کر لیا

ایک ہی الزام میں 5 ایف آئی اے درج کرنا خلاف قانون ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

سیالکوٹ پولیس نے شہری کے خلاف ایک ہی جرم میں 5 مقدمات درج کرلیے جس پر ملزم ہائی کورٹ جا پہنچا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سیالکوٹ کے شہری درخان کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس نے ان کے موکل کے خلاف کاپی رائٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں 5 ایف آئی آر درج کی ہیں۔ ایک ہی الزام میں 5 ایف آئی آر درج کرنا خلاف قانون ہے۔ عدالت دیگر مقدمات خارج کر کے ایک ایف آئی آر کے تحت ٹرائل کرنے کا حکم دے۔


عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ڈی پی او سیالکوٹ سے 19 مارچ کو جواب طلب کر لیا ، عدالت نے حکم دیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ ایک ہی جرم کے الزام میں شہری پر 5 مقدمات کس قانون کے تحت درج کیے گئے۔

 
Load Next Story