لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کی سزائے موت کالعدم قرار

ملزمان کے خلاف دوسرا کیس نہیں ہے تو انہیں رہا کردیا جائے، سندھ ہائی کورٹ

ملزمان پر اغوا کے بعد قتل اور دہشتگردی کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ وار کے کارندوں کو دی گئی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے لیاری گینگ وار کے کارندوں شاہ نواز اور رفیق کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔


استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے 2011 میں پریڈی تھانے کی حدود میں ناول نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے ملزم شاہنواز اور رفیق کو سزا موت سنائی تھی۔ ملزمان پر اغوا کے بعد قتل اور دہشتگردی کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ لیاری گینگ وار مجرموں کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، ملزمان کے خلاف دوسرا کیس نہیں ہے تو انہیں رہا کردیا جائے۔
Load Next Story