شیخ رشید کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مدعو ہی نہ کیا گیا

شیخ رشید کو آج ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے

شیخ رشید کو آج ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں مدعو ہی نہ کیا گیا۔


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز 2 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچے، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے وزراء کو شرکت کی دعوت دی گئی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید کو عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہ دی گئی۔

سعودی ولی عہد کو دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ق) کے وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، جی ڈی اے کی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور بلوچستان عوامی پارٹی کی وزیر برائے دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال نے بھی شرکت کی، شیخ رشید آج ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں مدعو ہیں۔
Load Next Story