سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی شرکت


ویب ڈیسک February 18, 2019
اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی شرکت فوٹو:فائل

 BEIJING: وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تاجروں، سرمایہ کاروں اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری بہت اہم ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا باب شروع ہورہا ہے، کانفرنس میں فوڈ ، ٹرانسپورٹ، کیمیکل سمیت دیگر اہم شعبوں کی شخصیات شرکت کررہی ہیں، پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیش کرے گا، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے آزاد تجارتی معاہدے کیلئے بھی مختلف تجاوز زیر غور ہیں۔

سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات خطے کیلیے اہم ہیں، باہمی روابط سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا، مخلصانہ تعلقات پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور پاکستان سے تعلقات ایک نئی جہت کو پہنچ رہے ہیں، دورے میں پاکستان کے ساتھ مختلف مسائل اور چیلنجز پر بات ہوئی اور دونوں ممالک درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں۔

کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت 'کونسل آف سعودی چیمبرز' کے نائب سربراہ عبداللہ مرزوق الشماری نے کی۔ کونسل آف چیمبرز 28 تجارتی و صنعتی چیمبرز پر مشتمل اہم ادارہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں