پاکستان سے تجارت بھارت نے حساس اشیا کی فہرست میں 30 فیصد کمی کردی

ابھی دیکھنا ہوگابھارت نے کن مصنوعات کوفہرست سے نکالا ہے اور اسے کیا برآمد کرنا ممکن ہو گا،پاکستانی حکام


INP August 24, 2012
ابھی دیکھنا ہوگابھارت نے کن مصنوعات کوفہرست سے نکالا ہے اور اسے کیا برآمد کرنا ممکن ہو گا،پاکستانی حکام۔ فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارت کیلیے حساس اشیاکی فہرست میں 30 فیصد کمی کی منظوری دے دی ہے جو 878 سے کم ہو کر 614رہ گئی ہے ۔ پاک بھارت سیکریٹری تجارت آئندہ ماہ دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل کے حل کیلیے بات چیت کریںگے۔

جمعرات کوبھارتی میڈیارپورٹس میں کہا گیاکہ پاکستان کی طرف سے بھی حساس اشیاکی فہرست میں 20 فیصد کمی متوقع ہے۔ پاکستانی حکام کاکہنا ہے کہ ابھی یہ دیکھنا ہو گا کہ بھارت نے کن مصنوعات کوفہرست سے نکالاہے اورکون سی مصنوعات بھارت برآمد کرنا ممکن ہو گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں