عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت

بھارتی وکلا کیس کے میرٹ پر بات کرنے کی بجائے قونصلر رسائی پر بات کرتے رہے

کلبھوشن کیس کی سماعت 21 فروری تک جاری رہے گی فوٹو: فائل

پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی عالمی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے پیر کا دن بھارتی دلائل کے لیے مختص کیا گیا تھا لیکن بھارتی وکلا کیس کے میرٹ پر بات کرنے کی بجائے قونصلر رسائی پر بات کرتے رہے۔ منگل کو پاکستانی وکلاء عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔


پاکستان اور بھارتی وکلاء کے دلائل کے بعد بحث و جرح کا آغاز ہوگا، 20 فروری کو بھارت جب کہ جمعرات 21 فروری کو پاکستانی وکیل بحث کریں گے۔ کلبھوشن یادیو کیس کی جرح کی مکمل کارروائی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سماعت کے دوران پاکستان کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی طبیعت خراب ہوگئی ، جس پر انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔
Load Next Story