سعودی آئل ریفائنری سے پاکستان کو1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی وزیر پٹرولیم

سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا، غلام سرور خان


ویب ڈیسک February 18, 2019
سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا، غلام سرور خان فوٹو:فائل

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام کے بعد پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان سے سعودی وفد نے ملاقات کی۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے وفد کی سربراہی کی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا، پاکستان میں اقتصادی استحکام سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام کے بعد درآمدی بل میں بچت ہوگی اور پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |