ٹنڈوآدمشہریوں کے تشددسے ہلاک غلام برڑوسپردخاک

والدکودوا کے لیے لے جارہاتھا،زخمی بیٹے کابیان،واقعے کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کوارسال


Numainda Express August 24, 2012
والدکودوا کے لیے لے جارہاتھا،زخمی بیٹے کابیان،واقعے کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کوارسال، فوٹو : فائل

ٹنڈوآدم میں غیراخلاقی حرکات کرنے والے اوباش افرادکوبچانے کی مبینہ کوشش کے دوران مشتعل اہل محلہ کے تشددسے ہلاک ہونیوالے 55 سالہ شخص غلام محمدبرڑوکومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا جبکہ اس کے بیٹے سمیت زخمی ہونے والے دیگر افراد کو شہداد پور،حیدرآباد اورکراچی منتقل کردیاگیا، ٹنڈو آدم پولیس کا کہنا ہے کہ اوباش افرادکی فائرنگ سے زخمی ہونے والااقبال شیخ اسپتال سے فرارہوگیا،دوسری جانب ڈی آئی جی میرپور خاص نے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی ہے جس میں مقتول پرفائرنگ کرنے کا الزام ثابت بتایاگیاہے جبکہ ایس ایس پی سانگھڑکو تفصیل سے انکوائیری کرنے کاحکم بھی دے دیاگیاہے۔

ٹنڈوآدم کے علاقے جوہرآبادکے گنجان آبادعلاقے کے ایک مکان کوکرایے پرلے کرفحاشی کے اڈے کے طورپر استعمال کیاجارہاتھاجہاں عیدکے تیسرے روزولی محمدبرڑواپنے ایک دوست اشفاق قریشی اورلڑکی افروز عمرانی کے ساتھ مبینہ طورپررنگ رلیاں منارہے تھے کہ اہل محلہ نے پولیس کواطلاع دی اورگھر کے دروزاے کی باہرکنڈی لگادی،صورتحال کی نزاکت بھانپ کرولی محمد اوراشفاق قریشی نے ٹیلیفون پراپنے ساتھیوں کواطلاع دی جس پر کچھ ہی دیرمیں موقع پرغلام محمدبروڑ،سرور برڑو،مٹھوبرڑووہاں پہنچ گئے اورگھرکے باہر کھڑے محلے داروںپرتلخ کلامی کے بعدفائرنگ کردی جس کی زدمیںآ کرایک نوجوان اقبال شیخ عرف بھالوزخمی ہوگیا۔

نوجوان کے زخمی ہونے پراہل محلہ مشتعل ہوگئے اور تینوں افرادکوگھیرلیااس دوران مقامی پولیس بھی پہنچ گئی تاہم اہل محلہ نے تینوں افرادکوشدیدتشدد کانشانہ بناکرزخمی کردیا، اس دوران غلام محمد برڑوزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا،بعدمیں پولیس اہلکاروں نے گھرکادروازہ کھلواکروہاں موجود لڑکی،اشفاق قریشی،ولی محمد برڑو،سرور برڑوکوحراست میں لے لیا۔سول اسپتال حیدرآباد میں ایکسپریس سے بات کرتے زخمی غلام سرور برڑوکاکہنا تھا کہ وہ ٹنڈوآدم کے علاقے سومار چاکرانی کے گوٹھ حاجی ساون برڑو کارہائشی ہے، وہ اپنے والد غلام محمدبرڑوکواپنی موٹرسائیکل پردوائی دلانے کیلیے جارہا تھاکہ جوہرآبادمیں لوگوںکا ہجوم دیکھ کر اس نے موٹر سائیکل روک لی اورلوگوں سے رش دیکھ کرمعلوم کیا تواسے اوراس کے والد کووہاں موجود نے بری طرح مارناشروع کردیا، اس دوران ان پر فائرنگ بھی کی گئی،جس کے نتیجے میں اس کے والدجاں بحق ہوگئے،واقعے کیخلاف جوہر آبادسمیت دیگر قریبی علاقوں میں شٹربند ہڑتال رہی جبکہ علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں