سعودی ولی عہد کو اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوگئے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز 'نشان پاکستان' سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی پُروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز 'نشان پاکستان' عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا، مسلح فوج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شہزادہ محمد سے آرمی چیف کی ملاقات
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے پاک سعودی دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جبکہ افغان طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں ممالک میں دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
پھر شہزادہ محمد بن سلمان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں 11 رکنی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی شامل تھے۔
اس کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ بگھی میں سوار ہوکر ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔
ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز 'نشان پاکستان' عطا کیا۔
تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے دورہ پاکستان پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کی دعوت بھی دی۔
کرپشن کے خلاف مہم دونوں ممالک کی سمت ایک
صدر عارف علوی نے کہا کہ سعودی عرب کو جدید بنانے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ دوست ہیں، ہمارا دوستی کا رشتہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہے، ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستان سعودی عرب سپریم رابطہ کونسل کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف مہم اور خطے میں امن پر دونوں ممالک کی سمت ایک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان پہلے ہی شمالی علاقہ جات کی سیر کا وعدہ کرچکے ہیں، آپ کو یقینا پاکستان بہت پسند آئے گا۔
پاکستان سعودی عرب کے تعلقات اسلامی اخوت پر استوار
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نشان پاکستان عطا کرنے پر صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی ہنر مند سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات اسلامی اخوت کی بنیاد پر استوار ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
تقریب میں سعودی شاہی مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد عمران خان خود گاڑی چلا کر سعودی شہزادے کو لے کر نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد کو الوداع کیا۔
پاکستان کو دوسرا گھر سمجھیں، عمران خان
نور خان ایئر بیس پر مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے خود کو پاکستان کا سفیر کہنے کے بیان کو بہت سراہا گیا، اگر محمد بن سلمان پاکستان میں الیکشن لڑیں گے تو انہیں مجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستان کو آپ اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔
وزیراعظم نے سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت سی مفاہتمی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے اور پہلی مرتبہ باہمی تعلقات تمام شعبوں کا احاطہ کر رہے ہیں، پاکستان کا جغرافیائی تذویراتی محل وقوع اور سعودی عرب کی بعض شعبوں میں برتری ان دونوں کے امتزاج سے مستقبل میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔
پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، محمد بن سلمان
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی تذویراتی لحاظ سے اہم ملک ہے اور ہم اسے اپنا گھر سمجھتے ہیں، عمران خان کی عظیم قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے اور آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، پاکستان کی ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں اور ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، اس لیے اپنا سرمایہ اور کوششیں یہاں لگارہے ہیں، جو سمجھوتے ہوئے یہ صرف شروعات ہے، اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم قیادت ملک کو درست سمت میں لے جارہی ہے، 2050 میں پاکستان دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنے گا اور چین پہلے نمبر پر ہوگا، پاکستان کو یقینا اپنے پڑوسی ممالک سے بہت فائدہ پہنچے گا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوگئے جس کے بعد اب وہ دو روزہ دورے پر بھارت جائیں گے۔