کامرہ ایئربیس پرحملہ ملکی سلامتی کیلیے خطرہ ہے پرویزمشرف

عوام عدم تحفظ کاشکارہیں،ڈاکٹرقدیرکاالزام بے بنیادہے،کنری میں جلسے سے ٹیلیفونک خطاب


Nama Nigar August 24, 2012
عوام عدم تحفظ کاشکارہیں،ڈاکٹرقدیرکاالزام بے بنیادہے،کنری میں جلسے سے ٹیلیفونک خطاب. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: سابق صدراورآل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کامرہ منہاس ایئربیس پرحملہ ملک کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے اگر حملے میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہے توحکومت اسے بے نقاب کیوں نہیں کرتی، مجھے ایٹمی رازامریکاکودینے کی کیا ضرورت تھی،ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے اگرایسی کوئی بات تھی تو وہ اس وقت کیوں نہیں بولے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنُری میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئرنائب وصوبائی صدرسردارغلام مصطفی خاصخیلی یوتھ ونگ کے صوبائی صدر راجہ غلام مرتضی خاصخیلی اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پرویزمشرف نے کہا کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہیے،اُنھوں نے کہا کہ ان کے دورے حکومت میں عوام خوشحال اورملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا،عوام کو ایسا بلدیاتی نظام دیا جس میں انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچایا لیکن آج عوام مسائل میں گھرے ہوئے اورعدم تحفظ کاشکارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں