حج اور عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی جائے خواجہ سراؤں کی سعودی شہزادے سے اپیل

قومی شناختی کارڈ میں جنس کی وجہ سے خواجہ سراؤں کو سعودی عرب کا ویزا نہیں ملتا، کو آرڈنیٹر ٹرانس ایکشن الائنس

خواجہ سراؤں کے لیے قومی شناختی دستاویزات میں مرد یا خاتون مخنث لکھا جاتا ہے فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں نے سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان سے اپیل کی ہے کہ ان پر عائد پابندی کو ختم کر کے حج اور عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے۔


شی میل ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کی صدر فرزانہ نے کہا ہے کہ ہمارے قومی شناختی کارڈ میں جنس کے خانے میں مرد یا عورت مخنث یا پھر ایکس لکھا جاتا ہے جس پر ہمیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں، اسی وجہ سے ہم حج اور عمرہ بھی ادا نہیں کر سکتے۔ سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان سے اپیل ہے کہ ہم پر عائد پابندی کو ختم کر کے حج اور عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

خواجہ سراؤں کی تنظیم ٹرانس ایکشن الائنس کے کو آرڈنیٹر تیمور کمال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہزاروں خواجہ سرا سعودی عرب نہیں جاسکتے،قومی شناختی کارڈ میں جنس کی وجہ سے ان کو سعودی عرب کا ویزا نہیں ملتا اور نہ ہی حج اور عمرے کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
Load Next Story