کرسٹین اسٹیورٹ نے مائیکل پٹ کا سہاراڈھونڈلیا

رابرٹ پیٹن سن سے علیحدگی کے بعدتنہا رہنے کا عہد کیا تھا


July 30, 2013
فوٹو: فائل

اداکاررابرٹ پیٹن سن کے ساتھ چار سالہ رفاقت ختم ہونے کے بعد اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ نے اداکار مائیکل پٹ کے ساتھ عشق شروع کردیا ہے اور آج کل دونوں ایک ساتھ ڈیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

رابرٹ پیٹی سن سے علیحدگی کے بعد ''ٹوئی لائٹ ساگا''اسٹار23 سالہ کرسٹین نے خود کو کام میں مگن کرنے اور تنہا رہنے کا عہد کیا تھا لیکن گذشتہ ہفتے پیرس فیشن ویک میںمائیکل پٹ سے ملاقات کے بعد وہ اپنا عہد بھول گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی بہت سی عادتیں بھی ایک جیسی ہیںاور یہی وجہ ہے کہ ان کی محبت دن بہ دن پروان چڑ ھ رہی ہے لیکن اس محبت کے اختتام کے بارے میں کچھ کہنا قبل از قیاس ہے جب کہ مائیکل بھی بڑی دل جمعی کے ساتھ کرسٹین کے ماضی کے غم بھلاتے نظر آرہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اسٹیورٹ کی رابرٹ پیٹن سن کے ساتھ چار سالہ رفاقت میں اس وقت ڈراڑ پڑ گئی تھی جب گذشتہ سال جولائی میں ان کا ڈائریکٹر روپرٹ سینڈر کے ساتھ افئیر پکڑا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں