مکلی سول اسپتال میں ادویہ ڈاکٹروں کی قلت مریض پریشان

سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ میں دوائوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ میں دوائوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ضلع ٹھٹھہ کے سب سے بڑے اسپتال میں دوائوں اور ڈاکٹروں کمی برقرار، مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ میں دوائوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت دشواری اٹھانا پڑرہی ہے۔ سانپ کتے کاٹے اور ہیپاٹائٹس کی ویکسن بالکل ناپید ہے ا ور دور دراز سے آئے ہوئے ہیپاٹائٹس کے مریض روزانہ اسپتال کے چکر لگاتے رہتے ہیں۔




اسپتال میں کھانسی، نزلہ، بخار کی دوائوں کے سوا کوئی دوا موجود نہیں، مریض میڈیکل اسٹوروں سے دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسکے علاوہ ناک کان اور گلے جیسی بیماریوں کے لیے کافی عرصے سے کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں اور مریض حیدر آباد یا کراچی کے اسپتالوں میں علاج کروانے جاتے ہیں۔
Load Next Story